14 دسمبر ، 2015
اسٹاک ہوم...... بندروں کو انسان کی نقالی کرتے تو سب نے ہی دیکھا ہو گا لیکن زیر نظر تصویر میں اس لڑکی کے تو کیا ہی کہنے ہیں جو گھوڑے کی نقالی کرتے ہوئے مہارت سے رکاوٹیں پھلانگنے میں مصروف ہے ۔
سوئیدن سے تعلق رکھنے والی اینا سلنڈر نامی بچی کی عمر گیارہ سال ہے جو اپنے ہاتھوں اور پیروں پر اُچھلتے اور بھاگتے ہوئے دیکھتے ہی دیکھتے 110سینٹی میٹر تک بلند رکاوٹیں پار کر لیتی ہے ۔
اینا کے والدین کا کہنا ہے کہ انکی بیٹی کو گھوڑے بیحد پسند ہیں اوروہ روزانہ گھڑسواری کی کلاس بھی لیتی ہے اسی دوران اینا نے انوکھے انداز میں بھاگنا اور رکاوٹیں پھلانگنا سیکھ لیا ہے ۔