15 دسمبر ، 2015
بیروت .......رنگ بر نگے دھاگوں سے صرف کپڑوں کی سِلائی کا ہی کام نہیں لیا جاتابلکہ ان دھاگوں کو آرٹ کا نمو نہ بنا نے کیلئے بھی استعما ل کیا جا سکتا ہے۔
لبنان کے ایک ٹیلرنے2ہزار ایک سو چھپن دھاگے کی رِیلوں کی مدد سےمونا لیزا کا پورٹریٹ تیار کیا ہے۔
اس شخص نے سب سے پہلے کینوس پرسیکڑوں لکڑی کے کنڈے نصب کئے اور پھر ان پر رِیلوں کو اس ترتیب سے لٹکا دیا کہ آرٹ کا یہ شاہکار اُ بھر کر سامنے آ گیا۔
یوں اس شخص نے کپڑوں کی سِلائی میں مہارت کے ساتھ ساتھ اپنی فن کارانہ صلاحیتوں کا بھی اظہار کیاجسے دیکھنے والے دِنگ رہ گئے۔