15 دسمبر ، 2015
نیویارک.....ہالی وڈ کے مایہ ناز اداکاروں وِل فیرل اور مارک واہلبرگ کی کامیڈی سے بھرپور نئی فلم’’ڈیڈیز ہوم‘‘کا نیویارک میں رنگا رنگ پریمئیرہوا۔
کامیڈی سے بھرپور امریکن فلم "ڈیڈیز ہوم" کا نیویارک میں رنگا رنگ پریمیئر منعقد ہوا۔ وِل فیرل ، مارک واہلبرگ اور لِنڈا کارڈیلینی سمیت فلم کی کاسٹ نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے۔
فوٹو گرافرز کو خوب پوز دیے اور تقریب کو چار چاند لگا دیے۔ طنز و مزاح اور کامیڈی سے بھرپور یہ ڈرامہ فلم 25دسمبر کو سنیماگھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔