پاکستان
27 مئی ، 2012

کراچی اور نوابشاہ کے واقعات میں سیاسی عنصر نظر آرہا ہے، نوید قمر

کراچی اور نوابشاہ کے واقعات میں سیاسی عنصر نظر آرہا ہے، نوید قمر

حیدر آباد … وفاقی وزیر مخدوم امین فہیم نے کہا ہے کہ سندھ میں امن و ہم آہنگی چاہتے ہیں، کراچی میں ریلی پر فائرنگ اور اس کے بعد پیش آنے والے واقعات کی تحقیقات کررہے ہیں جبکہ نوید قمر کہتے ہیں کہ کراچی اور نوابشاہ کے واقعات میں سیاسی عنصر نظر آرہا ہے۔ سندھ کے معاملات پر صدر آصف زرداری کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی کے اراکین وفاقی وزراء مخدوم امین فہیم، سید خورشید شاہ، مولا بخش چانڈیو اور نوید قمر نے حیدرآباد میں پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر نوید قمر کا کہنا ہے کہ سندھ کے حالات سے متعلق صورتحال پر کل گورنر سندھ سے ملاقات کریں گے، کراچی اور نوابشاہ کے واقعات میں سیاسی عنصر ملوث نظر آرہا ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ایم کیو ایم نے صوبے کی تقسیم کی کوئی بات نہیں کی۔ سندھ کے معاملات پر بنائی گئی کمیٹی کے رکن وفاقی وزیر مخدوم امین فہیم نے کہا کہ سندھ میں امن اور ہم آہنگی چاہتے ہیں، حالات و واقعات کی تحقیقات میں جلد بازی نہیں کی جائے گی، ہماری ساری توجہ سندھ میں امن و امان پر کام کرنے میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدر زرداری کی بنائی گئی کمیٹی کراچی میں ریلی پر فائرنگ اور اس کے بعد سندھ میں پیش آنے والے واقعات کی تحقیقات کررہی ہے۔

مزید خبریں :