27 مئی ، 2012
انقرہ … ترکی میں ڈاکٹروں نے پہلی مرتبہ آپریشن کے ذریعے ایک خاتون کے رحم کو تبدیل کردیا گیا۔ ترکی میں کیے جانے والے اس آپریشن نے دنیا بھر میں لاکھوں بے اولاد عورتوں میں امید کی کرن جگا دی ہے کیونکہ وہ بھی رحم کی تبدیلی کا آپریشن کروا کے بچے پیدا کرنے کے قابل ہوسکیں گی۔ ترکی کی 22 سالہ خاتون دریا سرت کے رحم کی تبدیلی کا آپریشن گزشتہ اگست میں کیا گیا تھا، 7 گھنٹے کے اس آپریشن میں اسے کار کے حادثے میں مرنے والی ایک خاتون کا رحم لگایا گیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ دریا سرت کو لگایا جانے والا رحم ٹھیک کام کر رہا ہے۔ آپریشن کرنے والے سرجن ڈاکٹر عمر ازکان کا کہنا ہے کہ مستقبل میں اس طرح کے آپریشن عام ہوجائیں گے۔