پاکستان
27 مئی ، 2012

آئین میں دوہری شہریت رکھنے پر پابندی نہیں،وزیراعظم گیلانی

آئین میں دوہری شہریت رکھنے پر پابندی نہیں،وزیراعظم گیلانی

اسلام آباد…پاکستانی آئین میں دوہری شہریت رکھنے پر پابندی نہیں ہے،جیو ٹی وی کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں میزبان حامد میر سے گفتگو میں زیر اعظم کا موقف تھا کہ پاکستانی شہری پوری دنیا کسی بھی ملک کی شہریت اختیار کر سکتا ہے اور یہ اس کا حق ہے ۔کل برطانیہ نے لارڈ نذیر احمد کی شہریت منسوخ کر دی تو کیا ہو گا۔ڈاکٹر شکیل آفریدی کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کو اعلیٰ عدالتوں تک رسائی کا حق ملنا چاہئے۔نیٹو سپلائی کی بحالی کے حوالے سے سوال کے جواب میں وزیر اعظم نے کہا کہ نیٹو سپلائی کی بحالی کے حوالے سے امریکا سے مذاکرات جا ری ہیں۔

مزید خبریں :