کھیل
27 مئی ، 2012

ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگز میں 61پر 6وکٹیں گرگئیں،انگلینڈ کی گرفت مضبوط

ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگز میں 61پر 6وکٹیں گرگئیں،انگلینڈ کی گرفت مضبوط

ٹرینٹ برج…انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان یہاں ہونے والے وزڈن ٹرافی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن ویسٹ انڈیز نے دن کا کھیل ختم ہونے تک 61رنز بنائے تھے اور اسکی چھ قیمتی وکٹیں گرچکی ہیں۔کریز پر اس وقت مارلن سموئلز 13اور کپتان سامی کوئی رن بنائے بغیر موجود ہیں۔سوائے ڈیوائن براوو 22کے علاوہ کوئی اور مہمان بیٹسمین انگلینڈ کی طوفانی بولنگ کا سامنا نہ کرسکا۔انگلینڈ کی جانب سے ٹم بریسنان نے تین جبکہ جیمز اینڈریسن 2اور اسٹورٹ براڈ نے ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کے 370کے جواب میں 428رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔اس طرح اسے 58رنز کی برتری حاصل ہوئی۔کل میچ کا چوتھا روز ہے اور ویسٹ انڈیز کو انگلینڈ پر صرف 3رنز کی برتری حاصل ہوسکی ہے اور اسکے چھ ابتدائی بیٹسمین پویلین لوٹ چکے ہیں۔

مزید خبریں :