دنیا
17 دسمبر ، 2015

پاکستان کے ساتھ جنگ کا آپشن نہیں، بھارتی وزیر خارجہ

پاکستان کے ساتھ جنگ کا آپشن نہیں، بھارتی وزیر خارجہ

نئی دہلی......بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ جنگ کا آپشن نہیں، بھارت نے پاکستان کے ساتھ بات چیت کا فیصلہ کیا ہے، یہی آگے بڑھنےکا واحد راستہ ہے۔

لوک سبھا میں خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کا کہنا تھا کہ بنکاک میں دونوں ملکوں کے قومی سلامتی کے مشیروں کی ملاقات میں دونوں ملکوں کے مسائل پر بات ہوئی لیکن ایک ملاقات تمام مسائل کا حل نہیں نکال سکتی اس لیے ہم بات چیت کا عمل جاری رکھیں گے۔

ادھر ترجمان بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاک بھارت سیکریٹری خارجہ رابطے میں ہیں، اگلے ماہ ہونے والی ملاقات کی تاریخ طے کی جارہی ہے اور جگہ کا تعین کیاجارہا ہے، ملاقات میں تمام باہمی مسائل پر بات ہوگی۔

مزید خبریں :