28 مئی ، 2012
اسلام آباد…مسلم لیگ ن وزیراعظم کی نااہلی کے حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ کے خلاف سپریم کورٹ میں کل پٹیشن داخل کریگی ۔پارٹی ترجمان کے مطابق یہ لیگی رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف کی جانب سے یہ پٹیشن پیر کی صبح سپریم کورٹ میں داخل کی جائیگی۔