28 جنوری ، 2012
اسلام آباد…دوفاقی وزیر قانون مولا بخش چانڈیو نے وزیر پٹرولیم ڈاکٹرعاصم کی طرف سے پٹرولیم قیمتوں میں مجوزہ اضافے کے قبل از وقت اعلان کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اس رائے کی تائید کی ہے کہ اس سے فائدہ ذخیرہ اندوزوں کو ہوگا۔وفاقی وزیرپٹرولیم نے گزشتہ روز پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا تھاجو اوگرا نے ہر ماہ کے آخر میں کرنا ہوتا ہے۔ وفاقی وزیرقانون نے پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ وزیر پٹرولیم کو ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا، مولا بخش چانڈیو نے کہاکہ وہ وزیرپٹرولیم سے معذرت خواہ ہیں کیوں کہ وہ ان کے بیان کی تائید نہیں کرسکتے، وزیرقانون کا کہناتھاکہ پارلیمنٹ کا مشترکا اجلاس فروری کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے، احتساب بل جلد پارلیمنٹ میں پیش کردیا جائے گا، حکومت چاہتی ہے کہ یہ بل اتفاق رائے سے لایا جائے۔