دلچسپ و عجیب
18 دسمبر ، 2015

سوئیڈن: برف سے بنا ہوٹل عوام کیلئے کھول دیا گیا

سوئیڈن: برف سے بنا ہوٹل عوام کیلئے کھول دیا گیا

اسٹاک ہوم ......سوئیڈن کے قصبے جوکاسجروی میں مکمل طور پر برف سے بنا ہوٹل عام عوام کیلئے مکمل طور پر کھول دیا گیا ہے۔

مسلسل26ویں سال کھلنے والا سوئیڈن آئس ہوٹل دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا برفانی ہوٹل ہے جسے ہر سال نومبر کے مہینے میں ڈیزائن کرنا شروع کیا جاتا ہے اور یہ آٹھ ہفتوں میں مکمل ہوتا ہے۔

تقریباً4سے 5ہزار ٹن برف کی مدد سے تیار ہونے والے اس ہوٹل میں50کمرے ہیں جہاں کرسیوں سے لیکربستر،دروازے دیواریں اور حتیٰ کے برتن بھی برف سے ہی تیار کیے جاتے ہیں۔

رواں سال اس ہوٹل میں روم کی ڈیزائننگ اور آرٹ سویٹس کی تیاری کیلئے دنیا بھرسے200آرٹسٹوں کو منتخب کیا گیا جنہوں نے اس آئس ہوٹل کے تعمیراتی کام میں اپنا حصہ ڈالا۔

آئس ریسٹورنٹ،آئس چیپل اور درجن سے زائد سوئمنگ پولز لیے اس ہوٹل کو چارماہ کیلئے ڈیزائن کیا جاتا ہے جہاں اس سال دنیا بھر سے تقریباً 50ہزار افراد کی آمد متوقع ہے۔

مزید خبریں :