19 دسمبر ، 2015
بیجنگ......زلزلے کے نقصانات سے بچنے کے لئے چینی ماہرین نےزلزلہ پروف بیڈ ڈیزائن کرلیا۔زلزلے جیسی قدرتی آفت سے بچنے کے لئے چینی ماہرین نے ایک انوکھا بیڈ ڈیزائن کیا ہے۔
اس انوکھے بیڈ کی اونچائی عام بیڈ کے مقابلے میں تھوڑی زیادہ ہے،جو زلزلہ کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی ایک صندوق کی شکل اختیار کر لیتا ہے اور بیڈ پر سویا ہوا شخص خود بہ خود اس باکس میں چلا جاتا ہے۔
باکس کے نچلے حصے میں زندہ رہنے کے لئے آکسیجن ماسک،ابتدائی طبی امداد کا سامان،پانی کی بوتلیں اور کھانے پینے کا سامان رکھنے کی بھی گنجائش ہے۔