12 جنوری ، 2012
ہالی ووڈ …این جی ٹی…ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر اینی میٹڈ فلم بیوٹی اینڈ دی بیسٹ 13جنوری سے ایک بار پھر3Dفارمیٹ میں سینما گھروں کی زینت بنائی جارہی ہے۔دی لائن کنگ 3Dکی کامیابی کے بعد والٹ ڈزنی نے بیوٹی اینڈ دی بیسٹ کوبھی 3D Effects کے ساتھ ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔1991 میں والٹ ڈزنی کے تحت تیار کی جانے والی اینیمیٹڈ فلم بیوٹی اینڈ دی بیسٹ نے ناصرف دنیا بھر میں403ملین ڈالر کا شاندار بزنس کیا تھا بلکہ بہترین فلم سمیت 6 اکیڈمی ایوارڈز کے لئے بھی نامزد کی گئی تھی۔اس فلم میں ایک قلعے میں قید خوبصورت نوجوان لڑکی اور درندے کے گرد گھومتی اس کہانی میں نفرت اور اسکے پیچھے چھپے پیار کی داستان بیان کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ1991میں صرف2تھیٹرز میں نمائش کے لیے پیش کی گئی بیوٹی اینڈ دی بیسٹ کا 3Dورژن 13جنوری کودنیا بھر کے2ہزار500سینما گھروں کی زینت بنایا جارہا ہے۔