پاکستان
21 دسمبر ، 2015

لاہور:پاکستان بار کونسل کےانتخابات کے سلسلے میں پولنگ جاری

لاہور:پاکستان بار کونسل کےانتخابات کے سلسلے میں پولنگ جاری

لاہور.....پاکستان بارکونسل کےانتخابات کےسلسلے میں لاہورسمیت چاروں صوبوں کےایڈووکیٹ جنرل آفسز میں پولنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان بارکونسل کےانتخابات کےلئےووٹنگ کا سلسلہ صبح9بجے سے جاری ہے،لاہور سمیت چاروں صوبوں کےایڈووکیٹ جنرل آفسز میں پولنگ کا یہ سلسلہ شام5بجے تک جاری رہے گا،ان انتخابات کے ذریعےپنجاب کی11،سندھ کی3،کےپی کےکی4اوربلوچستان اور اسلام آبادکی1،1سیٹ پر نمائندے منتخب ہوں گے۔

پنجاب میں75،سندھ میں32،کےپی کےمیں28،بلوچستان میں7 اور اسلام آباد میں5ووٹ کاسٹ کئےجانےہیں،نومنتخب ارکان کی مدت5سال کے لئےہو گی۔

مزید خبریں :