دلچسپ و عجیب
22 دسمبر ، 2015

جنجر بریڈ سے بنے فن پارے نمائش کیلئے پیش

 جنجر بریڈ سے بنے فن پارے نمائش کیلئے پیش

اسٹاک ہوم ......سویڈن میں جنجر بریڈ سے تیارکیے گئے خوبصورت مکانات اوردلکش بلڈنگز سب کے دل کو خوب بھا رہی ہیں۔دلکش ٹاورز،گنجان آبادی اور شہری طرز رہائش، یہ سب دیکھنے کو مل رہا ہے سویڈن میں منعقدہ نمائش میں جہاں دنیا بھر سے آئے 150 تخلیق کاروں نے اپنی اپنی کاوش پیش کی ۔ملٹی اسٹوری بلڈنگ کو بہترین تخلیق قرار دیا گیا ہے۔

جنجربریڈ ہاؤسز نامی اس ایونٹ میں بڑوں کے علاوہ چھوٹوں کیلئے بھی بہت کچھ ہے، بچوں میں تعمیراتی رجحان ابھارنے کیلئے علیحدہ سیکشن کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔اسٹاک ہوم میں جنجربریڈ ہاؤسز کی نمائش 10 جنوری تک جاری رہے گی ۔

مزید خبریں :