صحت و سائنس
22 دسمبر ، 2015

مریض کی نگہداشت کیلئے کمیونٹی فارمیسی سروسز کو بڑھانا ہوگا، مقررین

مریض کی نگہداشت کیلئے کمیونٹی فارمیسی سروسز کو بڑھانا ہوگا، مقررین

کراچی........فارمیسی گریجویٹس ایسوسی ایشن اور ڈاکٹرعیسیٰ لیبارٹری کے اشتراک سے کرائے گئے فلیبوٹمی سرٹیفکیٹ کورس کی تقریب تقسیم اسناد اور "فارماسسٹ کیریئر کاؤنسلنگ" پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سیکریٹری فارمیسی کونسل سندھ ڈاکٹرتنویر احمد صدیقی نے کہاکہ ہیلتھ کیئرسسٹم کے ثمرات عام لوگوں تک پہنچانے کے لیے ملک بھر میں کمیونٹی فارمیسیوں کا جال بچھانا ہوگا ۔

انہوں نے کہاکہ پی جی اے کی زیرنگرانی فلیبوٹمی کورس کی تربیت حاصل کرنے سے فارماسسٹوں کی صلاحتیوں میں گراں قدراضافہ ہوگا۔

ڈین فارمیسی فیکلٹی جناح یونیورسٹی برائے خواتین پروفیسر ڈاکٹر غلام سرور نے کہاکہ مریضوں بہترین نگہداشت کے لیے کمیونٹی فارمیسی سروسزکوبڑھاناہوگا۔

مزید خبریں :