دلچسپ و عجیب
22 دسمبر ، 2015

آسٹریا میں بدروحوں کو بھگانے کا انوکھا انداز

آسٹریا میں بدروحوں کو بھگانے کا انوکھا انداز

ویانا........آسٹریا میں گزشتہ دنوں بدروحوں کو بھگانے کے لئے ایک انوکھے تہوار کے سلسلے میں پریڈ کا اہتمام کیا گیاجس میں سینکڑوں افرادخوفناک نقاب لگائے سڑکوں پر نکل آئے ۔

آسڑیا کے شہرSalzbugمیں راہگیر اس وقت حیران رہ گئے جب ڈراؤنے ماسک سے چہرے کو چھپائے افراد کی پریڈ نے شہر کا رخ کیا ۔ یہ افراد ہاتھوں میں جھاڑو نما اِسٹک سے راہگیروں سے بدی کے سائے ہٹاتے جا رہے تھے اور ساتھ ہی ساتھ اُنہیں دہشت ناک ماسک سے خوفزدہ بھی کر رہے تھے۔

ایول اسپرٹ پریڈ نامی اس سالانہ تہوار میں بڑی تعداد میں مقامی افرادشیطانی ماسک پہنے شہر کی مرکزی شاہراہ پر جمع ہوکر رقص کرتے نظر آئے جسکا مقصدصحت وتندرستی اور خوشی کوخوش آمدید کہنا اورشیطانی طاقتوں کو ڈرا کر دور بھگاناہوتا ہے۔

مزید خبریں :