22 دسمبر ، 2015
نیویارک.......وقت کو روکنا تو انسان کے بس کی بات نہیں لیکن ٹی وی دیکھتے ہوئے اگر آپ کو نیند آجائے اور اپنا پسندیدہ پروگرام مِس کردیں تو یہ خیال ضرور آتا ہے کہ کاش نیند نہ آتی۔
اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ ماہرین نے ایسی جرابیں ایجاد کرلی ہیں جو نیند آنے کی صورت میں ٹی وی پروگرام کو وہیں روک دیں گی جہاں آپ کی آنکھیں بند ہوئی تھیں۔
نیٹ فلکس نامی کمپنی کے ماہرین نے ان جرابوں پر ایسے سینسرز نصب کئے ہیں جو ٹی وی دیکھنے والے افراد کی حرکات کو محسوس کرتے ہیں اور جیسے ہی جرابیں پہنا شخص سوجاتا ہے تو یہ سینسرز ٹی وی اسکرین کو وہیں روک دیتے ہیں جہاں آپ سوئے یا اونگھے ہوں۔
تو جناب اب دیر کس بات کی ہے۔ یہ جرابیں پہن لیں اور ٹی وی کھول لیں کیونکہ اب آپ چاہ کر بھی کچھ مس نہیں کرپائیں گے۔