23 دسمبر ، 2015
پشاور .....پشاور ہائیکورٹ کے لارجر بنچ نے احتساب کمیشن کیخلاف دائر تمام درخواستیں مسترد کرتے ہوئےکیس خارج کر دیا ۔
پشاور ہائیکورٹ کےچیف جسٹس مظہر عالم میاں خیل کی سربراہی میں 7 ججوں پر مشتمل لارجر بنچ نے احتساب کمیشن سے متعلق کیسز کا فیصلہ سنادیا۔
عدالت نے احتساب کمیشن کے خلاف درخواستوں کو مسترد کرتے ہوئے کیس کوخارج کردیا ،فیصلے کے مطابق احتساب کمیشن کا قیام آئینی ہے اور ڈائریکٹر جنرل احتساب کمیشن کی تقرری قانون کے مطابق ہوئی ہے۔
احتساب کمیشن کے خلاف سینیٹر ستارہ ایاز اور سابق وزرا لیاقت شباب اور ضیا ء اللہ آفریدی سمیت30 سے زیادہ درخواستوں پرہائیکورٹ نے ایک ہفتہ قبل فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔