23 دسمبر ، 2015
بیجنگ ......چین کے دارالحکومت بیجنگ میں دُھند اور دھواں کی فضا بر قرار ہے، حکام نے صورتحال کے بارے میں ریڈ الرٹ کل ختم کر دیا تھا۔
دارالحکومت بیجنگ میں، آج صبح بھی گہرے دھوئیں کے باد ل چھائے رہے ، فضا میں آلودگی کاچوتھے درجے کی ریکارڈ کی گئی ، جو شہریوں کے لئے نقصان دہ ہے ۔
بیجنگ میں 3 روز سے فضائی آلودگی کی وجہ سے شہریوں میں آنکھوں اور گلے میں انفیکشن کی شکایا ت سامنے آئی تھیں ۔ چین میں اس ماہ دوسری مرتبہ ریڈ الرٹ جاری کیا گیا تھا جس کی مدت کل ختم ہوگئی تھی۔