پاکستان
23 دسمبر ، 2015

چودھری نثار خود کو شہنشاہ اور باقیوں کو رعایا سمجھتے رہے ہیں، سعید غنی

چودھری نثار خود کو شہنشاہ اور باقیوں کو رعایا سمجھتے رہے ہیں، سعید غنی

اسلام آباد.......پیپلز پارٹی کے رہنما ،سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ چودھری نثار خود کو شہنشاہ اور باقی سب کو اپنی رعایا سمجھتے رہے ہیں ، آئین نے صوبوں کو جو اختیار دیا وہ کوئی چھین نہیں سکتا۔

عوامی نیشنل پارٹی کے ارکان کے ساتھ پارلیمنٹ کے باہر گفتگو میں پیپلزپارٹی کے سینیٹر ز نے وزارت داخلہ پر صوبائی خود مختاری میں مداخلت کا الزام عائد کیا۔ سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ پیپلزپارٹی تصادم نہیں چاہتی، پیپلزپارٹی سے دشمنی میں اداروں کو بیچ میں نہ لایا جائے ۔

رینجرز اختیارات کو محدود کرنے کے تاثر کو رد کرتےہوئے سعید غنی نے کہا کہ آپریشن کے کپتان کو تھوڑا اختیار ملنے پر اعتراض سمجھ سے بالا ہے، رینجرز نے پہلے بھی حدود میں رہنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر ز نےخبردار کیا کہ فیڈریشن کو متحد رکھنا ہے تو صوبوں کے میں مداخلت سے گریز کرنا ہوگا۔

مزید خبریں :