پاکستان
23 دسمبر ، 2015

ہر بچے کی زندگی اہم ہے ، بلاول بھٹو زرداری

ہر بچے کی زندگی اہم ہے ، بلاول بھٹو زرداری

کراچی........چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہر بچے کی زندگی اہم ہے ، آج کے بعد ساری تقریبات وزیراعلیٰ ہائوس میں کی جائیں۔

سول اسپتال کراچی میں بلاول بھٹو زرداری کی آمد پر وی آئی پی پروٹوکول کے باعث بچی کے انتقال پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کسی اسپتال میں تقریبات نہ کی جائیں، بچی کے انتقال کی شفاف انکوائری عوام کے سامنے لائی جائے۔

واضح رہے کہ سول اسپتال کراچی میں بلاول بھٹو زرداری کیلئے وی آئی پی پروٹوکول کے باعث راستے بند ہونے سے بروقت طبی امداد نہ ملنے پرلیاری سے تعلق رکھنے والی 10ماہ کی بچی بسمہ انتقال کرگئی تھی۔

بچی کے والد کا کہنا ہے کہ وی وی آئی پی سیکورٹی کے باعث سول اسپتال آنے والے راستے بند تھے، جس کی وجہ سے تاخیر ہوئی اور میرے ہاتھوں میں بچی نے جان دے دی، ڈاکٹرزکہتے ہیں اگر 10منٹ پہلے اسپتال پہنچ جاتے تو بچی کی جان بچ سکتی تھی۔

دوسری جانب ایم ایس سول اسپتال کا کہنا ہے کہ اسپتال کا مین گیٹ کھلا تھا، یہ کہنا کہ افتتاحی تقریب کی وجہ سے بچی کا انتقال ہوا، درست نہیں۔

مزید خبریں :