پاکستان
23 دسمبر ، 2015

تربت میں ایف سی کی کارروائی، 2 روز میں 8 شرپسند ہلاک

تربت میں ایف سی کی کارروائی، 2 روز میں 8 شرپسند ہلاک

تربت........تربت میں ایف سی کی کارروائی کے دوران دو روز میں آٹھ شرپسند ہلاک ہوگئے، فائرنگ کے تبادلے میں دو ایف سی اہلکار بھی شہید ہوگئے۔

ترجمان ایف سی کے مطابق تربت میں شرپسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر گزشتہ روز سرچ آپریشن شروع کیاگیا تھا،پہلے روز فائرنگ کے تبادلے میں تین شرپسند ہلاک ہوگئے تھے،آج ایف سی اہلکاروں اورنامعلوم شرپسندوں کےدرمیان فائرنگ کےتبادلہ میں مزید پانچ شرپسند ہلاک ہوگئے۔

دو روز میں اب تک ہلاک شرپسندوں کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے۔ ترجمان ایف سی کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں دو ایف سی اہلکار بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :