پاکستان
23 دسمبر ، 2015

این اے 154 لودھراں میں ضمنی انتخاب کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج

این اے 154 لودھراں میں ضمنی انتخاب کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج

لودھراں........این اے 154 لودھراں میں ضمنی انتخاب کےنتائج آنا شروع ہوگئے ہیں، پولنگ اسٹیشن نمبر 292، گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول چک 34 ایم کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدیق خان بلوچ 232 ووٹ لے کر آگے جبکہ تحریک انصاف کے جہانگیر خان ترین 164ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پولنگ اسٹیشن نمبر 2، گورنمنٹ مڈل اسکول ریلوے اسٹیشن کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے جہانگیر ترین 380 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ ن لیگ کے صدیق بلوچ 138ووٹ لے کر دوسرے نمبر پرہیں۔

مزید خبریں :