23 دسمبر ، 2015
ایمسٹرڈیم.......ہالینڈ میں سالانہ لائٹ فیسٹیول کا آغاز ہوگیا ہے جس کے بعد ایمسٹرڈیم شہرحسین روشنیوں سے دلہن کی مانند سج گیا، دلکش لائٹ فیسٹیول کی آب و تاب عروج پر پہنچ گئی ہے۔
ہالینڈ کے شہرایمسٹر ڈیم میں پھیلے روشنیوں کے خوبصورت نظا روں نے شہر یو ں کی اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے اس سلسلے میں دلکش میوزیکل روشنیاں ہر ایک کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ سالانہ فیسٹول میں نہ صرف ایمسٹر ڈیم کی مشہور نہراور اس پر بنا پُل بلکہ ارد گِردعمارتوں کو بھی برقی قمقموں سے سجایا جاتا ہے جن کے علاوہ رنگ برنگی لائٹوں سے مزین مختلف شاہکار بھی دیکھنے والوں کو محظوظ کرنے کیلئے اس فیسٹیول کا حصہ بنائے جاتے ہیں۔
ہوا میں معلق جھلمل کرتی مسحور کن لائٹوں کا عکس جب نہر کے پانی میں پڑتا ہے تو یہ نظارہ کئی گنا حسین ہو جاتا ہے اور تو اورروشنیوں کی سینکڑوں تتلیاں بھی اپنا رنگ تبدیل کرتے ہوئے اُڑان بھرتی نظر آتی ہیں جنہیں اسمارٹ فون سے کنٹرول کیا جاتا ہے۔شہر کی خوبصورتی کو چار چاند لگاتا یہ منفرد سالانہ لائٹ فیسٹیول آئندہ سال جنوری تک جا ری رہے گا۔