23 دسمبر ، 2015
لاہور........پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہورکے پوش علاقے ایم ایم عالم روڈ کے ریسٹورنٹس پر چھاپے مار کر ناقص اور غیر معیاری کھانوں اور صفائی کے انتظامات نہ ہونے پر دو ریسٹورنٹس سیل کر دیے۔
صوبائی وزیر خوارک بلال یاسین اورپنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر آپریشنز عائشہ ممتاز نے ایم ایم عالم روڈ اور گلبرگ میں دیسی اورچائنیز ریسٹورنٹس کے کچن چیک کیے ۔ فوڈ اتھارٹی نے 2 ریسٹورنٹس کوصفائی کے ناقص انتظامات اور غیر معیاری کھانے تیار کرنے پر سیل کردیا ۔
عائشہ ممتاز کا کہنا تھا کہ ان ریسٹورنٹس میں برتن دھونے کی جگہ پر گندگی اور تعفن تھا ،کھانے کی اشیاء کھلی پڑی تھیں اور انکا ریکارڈ بھی کوئی نہیں تھا۔