پاکستان
23 دسمبر ، 2015

’’بسمہ‘‘ کی ہلاکت، پی پی رہنمائوں کا پروٹوکول کا دفاع

’’بسمہ‘‘ کی ہلاکت، پی پی رہنمائوں کا پروٹوکول کا دفاع

کراچی.........لیاری کی ننھی بسمہ جان سے گئی، ذمے داروں کا تعین کرنے یا غلطی سے سبق سیکھنے کے بجائے پیپلزپارٹی نے واقعے کا سارا ملبہ ڈاکٹر اور پولیس افسر پر ڈال دیا۔

پارٹی رہنما نادیہ گبول لیاری پہنچیں تو ’’گو نادیہ گو‘‘ کے نعروں سے ان کا استقبال ہوا۔ اس کا جواب انھوں نے یہ کہہ کر دیا کہ اس ڈاکٹر کے خلاف انکوائری ہوگی جس نے کہا کہ بچی کودس منٹ پہلے لاتے تو وہ بچ سکتی تھی۔

سندھ اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نادیہ گبول سے ایک قدم آگے بڑھ گئیں۔ جیو نیوز کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیا کو تقریب میں جانے نہیں دیاگیا اس لیے بلبلا اٹھا۔

لگتا ہے کہ سندھ حکومت کو ابھی تک واقعے کی سنگینی کا کوئی احساس نہیں، صوبائی وزیر صحت جام مہتاب نے عجیب منطق پیش کی ہے کہ بسمہ کے مرنے کو خوامخواہ کا اشو بنایا گیا ہے، مرنا انسان کے بس میں نہیں ہے۔

مزید خبریں :