پاکستان
23 دسمبر ، 2015

فاٹا کو الگ صوبہ بنانے کا فیصلہ قبائل کی مرضی سے ہونا چاہئے، عمران

 فاٹا کو الگ صوبہ بنانے کا فیصلہ قبائل کی مرضی سے ہونا چاہئے، عمران

پشاور.......پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ فاٹا کو پختونخوا میں شامل کرنے یا الگ صوبہ بنانے کا فیصلہ قبائل کی مرضی سے ہونا چاہئے، فاٹاکے تباہ شدہ انفرااسٹرکچرکی بحالی کیلئے خصوصی پیکج دیاجائے۔

پشاور میں فاٹاکے پارلیمنٹرینزسے ملاقات کے بعدمیڈیاسے گفتگومیں عمران خان نے کہاکہ فاٹا میں فرسودہ قوانین کی بنیاد پر قائم نظام مزید نہیں چل سکتا، فاٹاکے مستقبل کافیصلہ قبائلی عوام کی مرضی سےہوناچاہئے۔

ان کاکہناتھاکہ تحریک انصاف قبائلی علاقوں سے متعلق اصلاحات کی تجاویز تیار کرنے کے لئے کمیٹی بنائے گی۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ فاٹا کے تباہ شدہ انفرااسٹرکچرکی بحالی کیلئے خصوصی پیکج دیا جائے۔

مزید خبریں :