23 دسمبر ، 2015
لودھراں.......لودھراں میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 154 میں آج ضمنی انتخاب کے لیے ووٹ ڈالے گئے، ووٹوں کی گنتی جاری ہے، تین سو تین میں سے 180 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آچکے ہیں۔
تحریک انصاف کے جہانگیر ترین 78580 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ نون لیگ کے صدیق خان بلوچ 55427 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں امیدواروں کے حامی اپنی فتح کا جشن منارہے ہیں۔