پاکستان
23 دسمبر ، 2015

کرسمس کی خوشیاں، لاہور میں گہما گہمی عروج پر

کرسمس کی خوشیاں، لاہور میں گہما گہمی عروج پر

لاہور.......لاہور میں کرسمس کی خوشیاں ہرطرف پھیل رہی ہیں ، مسیحی برادری کی خوشیوں میں شریک ہونے کے لیے لاہور ویسٹ مینجمنٹ ،چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور مسلم لیگ ن کے دفاتر میں کرسمس کیک کاٹا گیا اور مسیحی بھائیوں کو مبارکباد دی گئی۔

لاہور کے علاقے گلبرگ میں مسلم لیگ ن کے دفتر میں سینیٹر کامران مائیکل نے کرسمس کیک کاٹا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان حقیقت میں اس وقت بنے گاجب دیوالی پر گھروں میں دیئے جلیں گے،عید پر سویوں کی خوشبو مہکےگی اور کرسمس پر ٹری سجیں گے۔

کامران مائیکل کا کہناتھاکہ جن مسیحی قیدیوں کی سزا مکمل پوری ہوچکی ہے، ان کے ذمہ جرمانہ حکومت ادا کرےگی تاکہ وہ رہائی پاکر کرسمس مناسکیں ۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں کرسمس کیک کاٹا گیا اورمسیحی بھائیوں کو تحائف دیئے گئے۔ چیئرپرسن صبا صادق کا کہنا تھا کہ کرسمس کی خوشیاں بھرپور طریقے سے منائیں گے۔

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے ملازمین کو کرسمس سےپہلے تنخواہ دیدی اور ان کی فیملیز کیلئے تفریحی پارکوں کا مفت ٹوکن بھی دیا۔

مزید خبریں :