پاکستان
24 دسمبر ، 2015

عبدالمالک بلوچ کا چھوڑا ہوا کام پورا کروںگا:ثنااللہ زہری

عبدالمالک بلوچ کا چھوڑا ہوا کام پورا کروںگا:ثنااللہ زہری

کوئٹہ......نو منتخب وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء الله زہری کا کہنا ہے کہ کوشش ہوگی کہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا چھوڑا ہوا کام پورا کروں، جس اعتماد کا اظہار کیاگیا ہے اس پر پورا اتروں گا۔

نواب ثنااللہ زہری بلا مقابلہ بلوچستان کے نئے وزیر اعلیٰ منتخب ہوگئے، جس کے بعد انہوں نے ایوان سے اعتماد کا ووٹ بھی لے لیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیک نیتی سے کام کریں تو عوام کو اچھی صحت، تعلیم، اچھی زندگی دے سکتے ہیں، چاہتے ہیں ایسا کچھ کر جائیں کہ لوگ ہمیں یاد رکھیں۔

مزید خبریں :