کاروبار
28 مئی ، 2012

کے ای ایس کیلئے فی یونٹ 1.12 روپے تک اضافے کی منظوری

کے ای ایس کیلئے فی یونٹ 1.12 روپے تک اضافے کی منظوری

اسلام آباد … فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کے ای ایس سی کیلئے فی یونٹ ایک روپے 12 پیسے تک اضافے کی منظوری دیدی گئی، نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نیپرا کے مطابق کے ای ایس سی کیلئے اکتوبر اور دسمبر 2011ء کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دی گئی ہے، نیپرا نے اکتوبر 2011ء کیلئے کے ای ایس سی کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی میں ایک روپے 12 پیسے اور دسمبر کیلئے 32 پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جبکہ نومبر کیلئے 21 پیسے فی یونٹ کمی کی جائے گی۔ نیپرا کے مطابق اکتوبر اور نومبر کی فیول ایدجسٹمنٹ جون کے بلوں میں کی جائے گی جبکہ دسمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ جولائی کے بلوں میں ہوگی۔

مزید خبریں :