پاکستان
28 جنوری ، 2012

لاہور: میرخلیل الرحمن سوسائٹی کے زیر اہتمام فیملی فزیشن کے موضوع پر سیمینار

لاہور میں میر خلیل الرحمن میموریل سوسائٹی کے زیر اہتمام فیملی فزیشن کی اہمیت پر سمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں طبی ماہرین کے علاوہ عام شہریوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سیمینارمیں پارلیمانی سیکریٹری برائے صحت ڈاکٹر سعید الٰہی اورجناح اسپتال کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر جاویداکرم نے حاضرین کے سوالوں کے جواب دئیے۔ ان کا کہناتھاکہ عوام کو صحت کی بہتر سہولتوں کی فراہمی کے لئے فیملی فزیشن کا کردار انتہائی اہم ہے۔ طبی سہولتوں کو جدید خطوط پر استوار کرکے دور دراز علاقوں میں لوگوں کو فائدہ پہنچایا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں :