27 دسمبر ، 2015
ماسکو......نیوٹن کے سر پر سیب گرا تو اس نے کششِ ثقل کا قانون پا لیا لیکن ایک محترمہ نے تو فزکس کا تجربہ کرتے کرتے اپنا منہ ہی تڑوا لیا۔
روس میں ہونے والی ایک کلاس کے دواران تجربہ کار استاد نے اپنے طالبعلموں کو تھیوری کے بجائے کچھ پریکٹیکل کرکے سمجھانے کی ٹھانی۔
یہاں تک سب ٹھیک تھا لیکن ایک محترمہ کی ذرا سی لا پرواہی نے ایسا رنگ دکھایا کہ نا صرف اپنا منہ تڑوایا بلکہ کلاس میں خوب مذاق بھی اڑوایا۔
سیانے اسی لئے کہتے ہیں کہ کوئی بھی کام کرتے وقت آنکھیں پوری طرح کھلی رکھنی چاہئیں ورنہ انجام کچھ بھی ہو سکتا ہے۔