27 دسمبر ، 2015
لاہور.........قائد اعظم ڈے عام سائیکل ریس پاک پتن کے محمد ارسلان نے جیت لی ہے ۔ پنجاب اسٹیڈیم سے جلو موڑ اور پھر ایف سی کالج تک چالیس کلو میٹر ریس میںسائیکلسٹ شریک ہوئے، مقررہ فاصلہ پاک پتن کے محمد ارسلان نے ایک گھنٹہ 5 منٹ اور 38 اسیکنڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔
لاہور کے نعمان علی دوسرے اور حسین علی تیسرے نمبر پر رہے ۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے اسی مزید ریسز کرائی جائیں گی۔