کھیل
27 دسمبر ، 2015

ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا، لیگ اسپنریاسر شاہ عبوری طور پر معطل

ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا، لیگ اسپنریاسر شاہ عبوری طور پر معطل

لاہور......پاکستان کرکٹ کو ایک اور شدید دھچکا لگا ہے، لیگ اسپینر یاسر شاہ کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے اورانٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے انہیں عبوری طور پر معطل کر دیا ہے۔

انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران 13نومبر کو اسپنر یاسر شاہ کا رینڈم ڈوپ ٹیسٹ لیا گیا ، جو مثبت آ گیا ہے، ان کے سیمپل میں کلورٹالیڈون کے اثرات پائے گئے ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نےیاسر کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہیں فوری طور پر معطل کر دیا ہے، دنیا کے ٹاپ کلاس لیگ اسپنر یاسر شاہ پر فی الحال کرکٹ کے دروازے بند کر دیئے گئے ہیں تاہم یاسر شاہ کو آئی سی سی کے فیصلے خلاف اپیل کا حق حاصل ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یاسر شاہ نےکمر کی تکلیف اور بلڈ پریشر کی دوائیں استعمال کی تھیںاور تمام دوائوں سے آئی سی سی کو آگاہ کر دیا تھا۔

مزید خبریں :