پاکستان
27 دسمبر ، 2015

نوڈیرو میں پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس

نوڈیرو میں پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس

نوڈیرو.......نوڈیرو میں پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، اس اجلاس میں آصف زرداری کو پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کا صدر منتخب کرلیا گیا ہے۔

پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ایک قرارداد پیش کی گئی تھی جس کے تحت آصف زرداری کو پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کا صدر منتخب کیا گیا۔ پیپلزپارٹی کے چاروں صوبوں کے صدور نے اس قرارداد کی حمایت کی۔

پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے صدرنے بھی قرارداد کی حمایت کی۔ اجلاس میں رینجرز کے اختیارات اور سندھ کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔

مزید خبریں :