27 دسمبر ، 2015
لاہور........چودھری پرویزالہٰی نےکہاہے کہ وزیراعظم محمدنوازشریف اور بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کے درمیان باہمی تعلقات توٹھیک ہیں لیکن پاکستان کےساتھ ان کے تعلقات بہتر نہیں ہورہے۔
لاہور میں اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کرتےہوئےچودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ نواز شریف ، نریندرمودی کےساتھ ملاقات کو صرف فیملی ملاقات رکھنا چاہتے تھے،اسی لیےقومی سلامتی کے مشیرکو نہیں بلایا گیا ۔ انکا کہناتھا کہ نریندر مودی کا پاکستان آنا طے شدہ پلان تھا، اسٹیل کنگ جندال نے ملاقات طے کرائی تھی ۔
چودھری پرویزالہٰی نےکہا کہ کشمیری بھائیوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا، بھارتی وزیر اعظم کے کابل میں دیئے گئے بیان کو سمجھنے کی ضرورت ہے جو ان کے ذہن کی عکاسی کرتا ہے۔
چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ بھارتی گجرات میں ہزاروں مسلمانوں اور کنٹرول لائن پرپاکستانیوں کو شہید کرنے میں نریندر مودی ملوث ہیں،پاکستان کو ان کا کردار ذہن میں رکھنا چاہئے۔