پاکستان
28 دسمبر ، 2015

عمران فاروق قتل کیس: مبینہ گرفتارملزموں کو آج عدالت میں پیش کیا جائیگا

 عمران فاروق قتل کیس: مبینہ گرفتارملزموں کو آج عدالت میں پیش کیا جائیگا

اسلام آباد.......ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے مبینہ گرفتارملزموں کو آج عدالت میں پیش کیا جائیگا۔

ایف آئی اے سخت سیکیورٹی میں 3گرفتار ملزمان محسن علی ، خالد شمیم اور معظم علی کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی یا ڈیوٹی مجسٹریٹ کے روبرو پیش کریگی۔

گزشتہ سماعت میں ایف آئی اے نے مزید تفتیش کے لیے ملزمان کے 14دن کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی تھی جسے عدالت نے منظور کرلیا تھا۔

مزید خبریں :