کاروبار
30 دسمبر ، 2015

خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار

خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار

سنگاپور ....... بین الاقوامی منڈیوں میں بدھ کو خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار رہا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خام تیل کی صورتحال اورپیداوارکے حوالے سے امریکی رپورٹ کے اجراءسے قبل خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ بدستورجاری ہے۔

گذشتہ روز یو ایس بینچ مارک ویسٹ ٹیکساس کے تحت خام تیل کے مستقبل کے سودے 67سینٹ کی کمی کے ساتھ 37اعشاریہ20 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔

اس طرح برینٹ نارتھ سی کروڈ کے مستقبل کے سودوں میں46سینٹ کی کمی ریکارڈ کی گئی اور فی بیرل خام تیل کے معاہدے 37اعشاریہ33ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔

واضح رہے کہ امریکا میں خام تیل کی یومیہ پیداوار9اعشاریہ1ملین بیرل کی سطح پر برقرار ہے ۔

مزید خبریں :