28 جنوری ، 2012
اسلام آباد…میمو اسکینڈل کے مرکز ی کردار منصور اعجاز کی شہادت کلوز کرانے کے لیے عدالتی کمیشن کے روبرو درخواست دائر کر دی گئی ۔وطن پارٹی کے سربراہ بیرسٹر ظفراللہ نے کوریئر سروس کے ذریعے جوڈیشل کمیشن کو بھیجی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ کمیشن نے نو جنوری ،سولہ جنوری اور پھر چوبیس جنوری کو منصور اعجاز کو طلب کیا مگر وہ عدالتی حکم کے باوجود کمیشن میں پیش نہیں ہوئے،اور پاکستان آنے سے لیت ولعل سے کام لے رہے ہیں۔،لہٰذا قانون شہادت کے تحت کمیشن منصور اعجاز کی شہادت کلوز کرے اور سیکنڈری شہادت آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل شجاع پاشا کا بیان قلم بند کر کے کمیشن کی کارروائی کو آگے بڑھائے تاکہ ملک و قوم کا پیسہ اور وقت ضائع ہونے سے بچ جائے۔