01 جنوری ، 2016
نیویارک........ڈرائیونگ کے دوران ذہانت اور تجربے کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا تاہم اگر ڈرائیو اناڑی ہو تو انجام کچھ ایسا ہی ہوتا ہے ۔
سیلاب کے تیز بہاؤ میں ایک سر پھرا ڈرائیور پانی کو پار کرنے کی کوشش میں گاڑی چلاتا ہواآگے بڑھا تو اپنا توازن کھو بیٹھا، نتیجتاً کار سمیت پانی کے زور پر بہتے ہوئے گہرے پانی میں جا گِرا۔
اِردگرد موجود لوگوں نے صورتحال دیکھ کر فوری مدد کی اور ڈرائیور کو بحفاظت کار سے نکال لیا۔تو جناب یہ کار ہے کوئی کشتی نہیں۔