01 جنوری ، 2016
ایڈمنٹن.......سردی کے موسم سے لطف اندوز ہونے کے لئے کینیڈا کے شہر ایڈمنٹن میں20ملین پاؤنڈبرف سے جگمگاتا قلعہ تیار کرلیا گیا ہے ۔
اس قلعے میں برف کے ذریعے غار، ٹاورز اور سلائیڈزبنائی گئی ہیں جس سے یہاں آنے والے لوگ بھرپور لطف اندوز ہورہے ہیں۔
ایڈمنٹن میں یہ آئس کیسل پہلی بار سجایا گیا ہے جس میں رات کے وقت جگمگ کرتی رنگ برنگی ایل ای ڈی لائٹس کسی دوسری دنیا کا خوبصورت نظارہ پیش کرتی ہیں۔