پاکستان
01 جنوری ، 2016

پاکستان میں شرح خواندگی کے نئے اعداد و شمار سامنے آ گئے

پاکستان میں شرح خواندگی کے نئے اعداد و شمار سامنے آ گئے

اسلام آباد......ملک میں خواندگی کی شرح کے نئے اعداد و شمار سامنے آ گئے۔ ملک میں سب سے زیادہ پڑھا لکھا صوبہ پنجاب ہے، لیکن سندھ اس کے بالکل قریب ہے۔

پاکستان میں سب سے زیادہ پڑھے لکھے مرد سندھ میں اور سب سے زیادہ پڑھی لکھی خواتین پنجاب میں ہیں، وفاقی حکومت کے سینیٹ میں جمع کردہ جواب کے مطابق پاکستان میں شرح خواندگی 59اعشاریہ98 یا تقریباً ساٹھ فی صد ہے۔ پاکستانی مردوں میں خواندگی کی شرح 71اعشاریہ29 فی صد اور خواتین میں 48اعشاریہ35 فیصد ہے۔

پنجاب میں شرح خواندگی 61اعشاریہ77 فیصد ہے۔ پنجاب کے مردوں میں سے 70اعشاریہ40 اور خواتین میں سے 53اعشاریہ26 فیصد خواندہ ہیں۔

سندھ میں شرح خواندگی 61اعشاریہ38 فیصد ہے، یہاں مردوں میں تعلیم کی شرح 73اعشاریہ05 فی صد ہے جو ملک بھر میں سب سے زیادہ ہے۔ سندھ کی خواتین میں سے 48اعشاریہ19 فیصد خواندہ ہیں۔

خیبر پختوانخوا میں شرح خواندگی 53اعشاریہ16 فیصد ہے۔ مردوں میں تعلیم کا تناسب 72اعشاریہ08 تک پہنچ چکا ہے لیکن صرف 35اعشاریہ06 فیصد خواتین تعلیم یافتہ ہیں۔

بلوچستان میں شرح خواندگی بڑھتی ہوئی 51اعشاریہ84 فیصد ہو چکی ہے۔ یہاں مردوں میں شرح خواندگی 70اعشاریہ30 اور خواتین میں صرف 28اعشاریہ70 فیصد ہے۔

مزید خبریں :