دنیا
02 جنوری ، 2016

بھارتی پنجاب،پٹھان کوٹ ایئربیس پر حملہ ،4 حملہ آور، 2 فوجی ہلاک

بھارتی پنجاب،پٹھان کوٹ ایئربیس پر حملہ ،4 حملہ آور، 2 فوجی ہلاک

نئی دہلی.......بھارتی پنجاب کے شہرپٹھان کوٹ کے ایئربیس پردہشتگردوں نےحملہ کردیا جس میں 4حملہ آور اور دو فوجی ہلاک ہو گئے۔ سیکورٹی فورسزاوردہشتگردوں کےدرمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ دہشتگرد فوجی وردی پہنے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایئربیس اور اطراف کا علاقہ سیل کردیاگیاہے،ہیلی کاپٹرز فضا میں اڑ رہے ہیں جبکہ فوج کے کمانڈو یونٹ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔دہشت گرد پولیس وین میں ایئربیس میں داخل ہوئے ،حملےمیں 6سے7حملہ آور ملوث ہیں۔دہشتگردایئربیس کےقریب عمارت میں چُھپے ہوئےہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور پولیس وین چھین کر فضائی اڈے میں داخل ہوئے، کچھ متضاد اطلاعات ہیں کہ دہشگردوں نےفوج کی گاڑی ہائی جیک کی۔ سرچ آپریشن جاری ہے۔

مزید خبریں :