02 جنوری ، 2016
نیویارک.......امریکا میں کہیں برف باری اور کہیں بارش اور سیلاب سے معمولات زندگی درہم برہم ہیں۔ وسط مغربی ریاستوں میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد انتیس ہو گئی ہے۔
نیویارک کے مغربی علاقوں میں نئے سال کے آغاز پر دھند اور برف باری کے باعث معمولات زندگی شدید متاثر رہے۔ ہیمبرگ اور بفیلو میں ایک فٹ برف پڑ ی ہے ۔سڑکیں برف سے ڈھک گئیں اور ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ۔ مسی سپی ،میزوری اور دیگر وسط مغربی ریاستوں میں بد ترین سیلاب نے تباہی مچا رکھی ہے۔
مختلف حادثات میں ہلاک افراد کی تعداد انتیس ہو گئی ہے۔ ہزاروں افراد بے گھر ہیں۔ٹیکساس، اوکلاہوما ، کیرولائنا ، الاباما اور کنیکٹی کٹ میں بھی سیلاب کی وارننگ جاری کردی گئی ۔