دلچسپ و عجیب
02 جنوری ، 2016

چین :2 ہزارسال قدیم مقبروں کے قریب سونے کا ذخیرہ برآمد

چین :2 ہزارسال قدیم مقبروں کے قریب سونے کا ذخیرہ برآمد

بیجنگ......چین میں2 ہزارسال قدیم شاہی مقبروں کے قریب سونے سمیت دیگر قیمتی اشیاءکا ذخیرہ برآمد ہوا ہے۔

ماہرین آثار قدیمہ نے 206 قبل مسیح سے 24 عیسوی کے دوران ہان بادشاہت سے تعلق رکھنے والی ریاست کے مقبروں سے ایک بڑا خزانہ دریافت کیا ہے جس میں سونے کا ایک بڑا ذخیرہ موجود ہے۔ماہرین 5 سال سے اس مقبرے پر تحقیق میں مصروف ہیں جہاں 8 قبریں موجود ہیں جن کے اطراف قیمتی پتھر، سونے، چاندی اور تانبے کی اشیا برآمد ہوئی ہیں۔

چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ شاہی مقبرے بہترین انداز میں محفوظ ہیں جب کہ اس کا مرکزی مقبرہ چین کے مشرق میں موجود ہے۔یہاں سے گھوڑے کی نعل کی شکل کے سونے کے ڈلے، قیمتی پتھر ( جیڈ) کے ہار، کھلونے ، پیتل اور تانبے کے چراغ اور دیگر لاتعداد اشیا برآمد ہوئی ہیں۔ ماہرین کے مطابق اندازاً 10 ہزار قیمتی اور سونے کی اشیا ملی ہیں جن میں سونے کی پلیٹیں بھی ہیں جو 23 سینٹی میٹر لمبی اور 10 سینٹی میٹر تک چوڑی ہیں۔

مزید خبریں :