03 جنوری ، 2016
کراچی......پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹیوکمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ محمد عامرکی معافی قبول کرنے کےلیے عوام کا دباؤ بھی تھا،عامرکوٹیم کےدیگرکھلاڑیوں کےساتھ بناکررکھنا ہوگی۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہیاسر شاہ کو کرکٹ بورڈ سپورٹ کرے گا،کوشش ہو گی یاسر شاہ کواگرسزا ہو بھی توکم سےکم ہو۔
پاک بھارت سیریز سے متعلق نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ سیریز کے لیے دونوں ملکوں کےبورڈزتیارتھے،بھارتی بورڈ کوحکومت کی جانب سےوقت پراجازت نہیں ملی۔
انہوں نےتوقع ظاہر کی کہ نوازشریف اورمودی کی ملاقات سے برف پگھلے گی اور امید ہےاگلے6ماہ میں پاکستان اوربھارت کےدرمیان مختصرسیریزہوجائے۔
نجم سیٹھی نے بتایا کہ محمد عامرکی معافی قبول کرنے کےلیے عوام کا دباؤ بھی تھا۔