03 جنوری ، 2016
اسلام آباد.......اسلام آباد اور راولپنڈی کے تعلیمی ادارے سردیوں کی چھٹیوں کے بعد کل دوبارہ کھلیں گے۔ بچوں نے آخری چھٹی کو تفریحی گاہوں کا رخ کرکے یادگار بنایا۔
چھٹیاں ہوئیں ختم، کل سے پھر اسکول اور وہی پرانی روٹین، لیکن کیوں نا آخری چھٹی کو یادگار بنایا جائے، اسی لیے جڑواں شہروں کے بچوں نے رخ کیا ہے اسلام آباد کے چڑیا گھر کا، جہاں انہوں نے خوب تفریخ کی اور مزے اڑائے۔
سیر کے لیے آنے والے بچوں کا کہنا تھا کہ آخری چھٹی کو یاد گار بنانا چاہتے ہیں۔چڑیا گھر میں تفریحی سہولیات کا فقدان اپنی جگہ، لیکن یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مناسب انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے کئی جانور پنجروں سے باہر بھی آجاتے ہیں جو کسی بڑے نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔