پاکستان
03 جنوری ، 2016

راہ داری منصوبہ، پی ٹی آئی اور جے یو آئی ف میں اتفاق رائے

راہ داری منصوبہ، پی ٹی آئی اور جے یو آئی ف میں اتفاق رائے

پشاور....... پاک چین اقتصادی راہ داری کے منصوبے پر تحریک انصاف اور جمعیت علمائے اسلام ف کے درمیان اتفاق رائے ہو گیا ہے۔

پشاور میں تحریک انصاف کے وفد نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اور پاک چین اقتصادی راہ داری منصوبے پر تبادلہ خیال کیا۔ میڈیا سے گفت گو میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کےروٹ میں تبدیلی سے سیاسی جماعتوں میں تشویش پائی جاتی ہے ، راہداری سے متعلق شکوک وشبہات دور کرنے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر اسپیکر اسد قیصر کا کہنا تھا کہ صوبے کے حقوق کے تحفظ کے لیے خیبر پختونخوا حکومت آخری حد تک جائے گی۔

مزید خبریں :